نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم میں 10لاکھ افراد نے رجسٹریشن کروالی

نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم میں 10لاکھ افراد نے رجسٹریشن کروالی
نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم میں 10لاکھ افراد نے رجسٹریشن کروالی

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کے ذریعے 10 لاکھ سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروالی۔درخواستیں دینے والوں میں سب سے زیادہ تعداد لاہور کی ہے جب کہ کراچی سے صرف ساڑھے 3 فیصد افراد نے نیا ہاوسنگ اسکیم میں رجسٹریشن کرائی۔ مزدور کسان طبقے کے 10 فیصد افراد نے خود کو اسکیم میں رجسٹرڈ کرایا ہے۔

نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی کم آمدن والے بے گھر افراد کو ملک بھر میں 50 لاکھ مکانات آسان شرائط پر فراہم کرنے کے لیے نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کے تحت رجسٹریشن جاری ہے۔وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق نادرا کے ذریعے فیس کی ادائیگی کے بعد نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبے کے لیے اب تک 10 لاکھ سے زائد افراد کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے۔ پچھلے 55 روز میں ملک کے مختلف شہروں سے لوگوں نے رجسٹریشن کرائی، سب سے زیادہ لاہور کے 25 فیصد،اسلام آباد راولپنڈی کے 13 فیصد شہریوں نے رجسٹریشن کرائی جب کہ ملتان کے 5 فیصد اور کراچی کے صرف ساڑھے تین فیصد شہریوں نے رجسٹریشن کرائی۔

مزید : قومی


loading...