فواد چودھری نے پولیس اصلاحات کیلئے بنکاک کاطرز عمل اپنانے کی تجویز دیدی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پولیس کی بنکاک کی طرز پر بنانے کی تجویز دیدی ، ہر پولیس اہلکار کے پاس کیمرہ ہونا چاہئے ۔
اپنے ایک ٹوئٹ میں فوادچودھری کاکہنا تھا کہ میرے تجویز کے مطابق ہم کو بنکاک کا طرز عمل اپناناچاہئے جس کے مطابق ہر پولیس اہلکار کے پاس کیمرہ ہوناچاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص کی ناکے پرچیکنگ ہونی چاہئے اور ہر تھانے میں سائلین کے تاثرات ریکارڈ ہونے چاہئے ۔