12ستمبر عزیز بھٹی شہیدکا یوم شہادت

    12ستمبر عزیز بھٹی شہیدکا یوم شہادت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) جنگ ستمبر کے ہیرو،نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا 54واں یوم شہادت 12ستمبر کو منایا جائے گا۔
اس سلسلے میں شہید کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادر یں چڑھائی جائے گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی جبکہ ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں راجہ عزیز بھٹی شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے12ستمبر65ء کوپاک بھارت جنگ کے دوران لاہور کے محاذ پر جام شہادت نوش کیا۔


انہیں پاکستان کی مسلح افواج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔