امام حسین ؓ نے حق کی آواز بلندکرنا اور انسانی اقدار کا تحفظ سکھایا: نعمان لنگڑیال

  امام حسین ؓ نے حق کی آواز بلندکرنا اور انسانی اقدار کا تحفظ سکھایا: نعمان ...

لاہور (سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمدلنگڑیال اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردارمحمدآصف نکئی نے کہا ہے کہ حضرت امام ؓ اور ان کے رفقاء کی میدان کربلا میں دی گئی لازووال قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں،نواسہ رسولؐ نے اپنے کردار اورعمل سے حق کی آواز کو بلند کرنا او رانسانی اقدار کاتحفظ سکھایااورشہدائے کربلاکی قربانیوں نے مظلوم انسانیت کو ظالمانہ نظام اورظلم و جبر کیخلاف ڈٹ جانے کا حوصلہ دیا ہے۔عاشورہ محرم پر اپنے مشترکہ پیغام میں ملک نعمان احمدلنگڑیال اور سردار محمدآصف نکئی نے کہا کہ شہدائے کربلاکی عظیم قربانیوں کو مشعل راہ بنا کر پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔پرامن معاشرے کی تشکیل کیلئے حضرت امام حسین ؓ کی تعلیمات اورافکارپرعمل پیر ا ہونا ضروری ہے۔معاشرے میں ایثار،اخوت،برداشت کے جذبات کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے اور حضرت امام حسین ؓ کی جدوجہد ظلم کے خلاف سینہ سپر ہونے کاابدی پیغام ہے۔انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلاکا سفر،جرأت اورعظیم قربانیاں رہتی دنیا تک مظلوم قوموں کوحوصلہ اور ولولہ مہیا کرتی رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ یوم عاشور کے موقع پر ہمیں اپنی زندگیوں کو حقیقی معنوں میں حضرت امام حسین ؓکی روشن تعلیمات کے مطابق عمل پیرا ہونے کااعادہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اہل بیت اطہار کے مقدس خون کی سرخی کی وجہ سے آج دین محمدیؐ کی کرنیں اپنی تمام توانائیوں کے ساتھ دنیا کے کونے کونے کو روشن رکھے ہوئے ہے۔امام حسین ؓکی حکمرانی انسانیت کے دلوں پر ہے جو ظلم و جبر اور آمریت کے خلاف اٹھنے کا شعور دیتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...