چیئرمین وولکافوڈ انٹرنیشنل کی سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی سے ملاقات

چیئرمین وولکافوڈ انٹرنیشنل کی سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی سے ملاقات

لاہور (سٹی رپورٹر) معروف صنعتکار اور چیئرمین وولکافوڈ انٹرنیشنل و ایس ایم فوڈ لمیٹڈ چودھری ذوالفقار علی انجم نے چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان و سینئر تجزیہ کار دنیا نیوز مجیب الرحمن شامی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر دنیا نیوز وقارالدین بھی موجود تھے۔ اس دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے چودھری ذوالفقار علی انجم نے مجیب الرحمن کے بے لاگ تبصروں اور تجزیاتی پروگرامز کی تعریف کی اور کہا کہ آج کے دور میں حق سچ کی آواز اٹھانے والے بہت کم ہیں۔ مجیب الرحمن شامی اپنے غیر جانبدار تجزیوں کی وجہ سے نہ صرف عوام میں مقبول ہیں بلکہ قوم کے لئے قیمتی اثاثہ ہیں۔ ممتاز صحافی مجیب الرحمن شامی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری ذوالفقار علی انجم ملک کی مایہ ناز شخصیت ہیں ان کی ملک و ملت کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، ان کی بہترین خدمات کے بدولت حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں بیسٹ ایکسپورٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...