پنجاب سیڈ کارپوریشن کے سینئر میڈیکل اسسٹنٹ عبد الفاروق کی ریٹائرمنٹ پر تقریب

پنجاب سیڈ کارپوریشن کے سینئر میڈیکل اسسٹنٹ عبد الفاروق کی ریٹائرمنٹ پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اہور (پ ر)پنجاب سیڈ کارپوریشن میں سینئر میڈیکل اسسٹنٹ کے فرائض سر انجام دینے والے عبد الفاروق کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن ڈاکٹرغضنفر علی خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اورعبد الفاروق کو ریٹائرمنٹ والے دن واجبات کا چیک پیش کر کے ایک نئی روایت کا آغاز کیا۔تقریب میں ڈائریکٹر فنانس طارق محمود،سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹرشاہد،سینئر میڈیکل سپر وائزر رزاق ندیم،پرائیویٹ سیکرٹری صبور احمداور اصغرشاہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ایم ڈی سیڈ کارپوریشن ڈاکٹر غضنفر علی خان نے کہا کہ ڈائریکٹر فنانس کو ہدایت دی ہے کہ افسران اور ملازمین کو ان کی ریٹائرمنٹ کے روز واجبات کی ادائیگی کر کے ان کی دہائیوں تک محکمے کے لئے خدمات کا اعتراف کیا جائے۔

اور ہم نے اس روایت کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے عبدالفاروق کی پنجاب سیڈ کارپوریشن کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ محنت اور ایمانداری سے کام کرنے والے افسران اور ملازمین ہمارافخر ہیں۔عبدالفاروق نذیر نے ایم ڈی سیڈ کارپوریشن اور دیگر افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کو ہمیشہ اپنا گھر سمجھا اور محنت اور لگن سے کام کیا۔انہوں نے کہا کہ محکمے کو جب بھی ضرورت ہوئی میر ی رضاکارانہ خدمات حاضر ہیں۔مینیجنگ ڈائریکٹر اور وکرز کی جانب سے عبدالفاروق کو پھولوں کاگلدستہ اورشیلڈ بھی پیش کی گئی۔