یوم عاشور ہمیں باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، اشرف بھٹی

  یوم عاشور ہمیں باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے یوم عاشور کے موقع پر کہا ہے کہ یوم عاشور ہمیں باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے آج کے دن حق سچ پر چلنے والوں کی ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جیت ہوئی اور ان لوگوں کا نام و نشان بھی مٹ گیا جو باطل کے ساتھ کھڑے تھے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین نے 72 جانثاروں کے ساتھ قربانی کی بے مثال تاریخ رقم کی آج ان کی یہ قربانی پوری اُمت کے لئے مشعل راہ ہے اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کی دی ہوئی قربانی کے اصل مقاصد کو سمجھا جائے۔یزید کے پیروکار ہر روز کربلا برپا کررہے ہیں مگر کوئی ان کا ہاتھ روکنے والا نہیں ایسے میں قوم کو متحد ہو کر اجتماعی توبہ کرکے عہد کرنا چاہیے کہ ہم اسوۂ امام حسین کو اپنا کر یزیدوں کے سامنے سینہ سپر ہو جائیں گے۔

دیکھا جائے تو آج کے دور میں بھی امت مسلمہ کو بے شمار وقت کے یزیدوں کا سامنا ہے۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمان عورتوں،بچوں، بوڑھوں اور نوجوانوں کا کھلم کھلا قتل عام کررہا ہے۔ لیکن مسلم دنیا کے حکمران بے غیرتی اور بے حسی کی تصویر بنے سب کچھ خاموشی سے دیکھ رہے ہیں ایسے میں کشمیری مسلمان کسی غیرت مند حکمران کی راہ دیکھ رہے ہیں جو انہیں بھارتی ظلم وستم سے نجات دلوائے۔