علی حسن ہیڈ آف لاء ریسکیو پنجاب پر کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں، ترجمان
لاہور(پ ر) ترجمان ریسکیو پنجاب نے مقامی اخبار میں چھپنے والی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو سے چند بر طرف نااہل اور سازشی عناصر محکمہ داخلہ اور ریسکیو کی ساکھ کو متاثر کرنے اور دونوں محکموں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی نا کام کوشش اور پراپیگنڈہ کر رہے ہیں جبکہ حقائق یہ ہیں کہ علی حسن ہیڈ آف لاء ریسکیو پنجاب پر کرپشن کے الزامات بالکل بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہیں کیونکہ وہ لاء اینڈ ایڈمن آفیسر ہیں اور کسی پر چیز کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں۔مزید براں علی حسن قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے بیرون ملک گئے اور اب واپس پاکستان آچکے ہیں۔
اس لئے جنگ میں شائع ہونے والی خبر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلکہ یہ موقر جریدہ/ محکمہ داخلہ کو گمراہ کرنے کی نا کام کوشش کی گئی ہے تاکہ اپنے مذموم مقاصد کو پورا کر سکیں، محکمہ ایسے شر پسند عناصر سے ہر گز بلیک میل نہیں ہو گا۔