وزیرصحت کا سرکاری ہسپتالوں کادورہ، مریضوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا

وزیرصحت کا سرکاری ہسپتالوں کادورہ، مریضوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا

لاہور (نمائندہ خصوصی)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں کادورہ کرنے پہنچ گئیں۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے بے نظیر بھٹو ہسپتال، ہولی فیملی ہسپتال اورڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کادورہ کیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرعمر نے وزیرصحت پنجاب کوہسپتالوں میں مریضوں کومہیاکی جانے والی طبی سہولیات بارے آگاہ کیا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے سرکاری ہسپتالوں کے خصوصی ڈینگی وارڈز کے علاوہ مختلف وارڈزکادورہ کرکے مریضوں کی عیادت کی اورطبی سہولیات بارے دریافت کیا۔صوبائی وزیر صحت نے راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز، ان ڈور، آوٹ ڈور اورایمرجنسی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کابھی جائزہ لیا۔

وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کاشکارمریضوں کیلئے طبی سہولیات تسلی بخش ہیں اورڈینگی کے تدارک کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی بہتردیکھ بھال میں غفلت پرایم ایس سیدھاگھرجائیگا۔ انسدادڈینگی مہم میں غفلت پرضلعی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے بادستورحالات بہترہورہے ہیں اورسرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کوبہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ کرپٹ ن لیگ نے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کابیڑہ غرق کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی۔ حقیقی تبدیلی صرف جعلی سکیموں سے اربوں روپے کمانے سے نہیں بلکہ پائیداراقدامات اٹھانے سے آتی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی مزیدسہولت کیلئے سہولیاتی مراکزقائم کئے گئے ہیں اور سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے ادویات کی فراہمی کویقینی بنایاجارہاہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے ہدایت کی کہ ایم ایس حضرات مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکرنے میں تمام ترتوانائیاں خرچ کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...