سکیورٹی کے حوالے سے اقبال ٹاؤن میں انصاف بیٹھک کااجلاس

سکیورٹی کے حوالے سے اقبال ٹاؤن میں انصاف بیٹھک کااجلاس

لاہور(نمائندہ خصوصی) علامہ اقبال ٹاؤن میں محرم الحرام کے جلوس کی سیکورٹی اور امن و امان کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما غلام مصطفی کی قیادت میں انصاف بیٹھک کااجلاس منعقد ہوا جس میں رائے طاہر بیگم وسیم لیاقت اور علاقہ کے معززین نے شرکت کی۔اجلاس میں یہاں کے ایم پی اے و صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کی ہدائت پر انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ جلوس کے شرکاء کے لئے سبلیں لگائی جائیں گی۔

اور ان میں لنگر بھی تقسیم کیا جائے گا اور انہیں ہر ممکن کو سیکورٹی بھی فراہم کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...