امام حسینؓ خاندان کے ہمراہ قربانی نہ دیتے تو آج اسلام بھی زندہ نہ ہوتا‘ حسن مرتضیٰ

  امام حسینؓ خاندان کے ہمراہ قربانی نہ دیتے تو آج اسلام بھی زندہ نہ ہوتا‘ ...

لاہور(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا کی کی وجہ سے اسلام زندہ ہے، اگر امام حسین علیہ السلام میدان کربلا میں اپنے خاندان کے ہمراہ قربانی نہ دیتے تو آج اسلام بھی زندہ نہ ہوتا۔  حضرت امام حسین نے اپنا سر کٹا کے ثابت کردیا کہ حق کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کردینا چاہیے۔حضرت امام حسینؓ شہادت کے بعد آپ کی ہمشیرہ حضرت زینب سلامؓنے آپ کی شہادت کو اجاگر کیا،حضرت زینب ؓنے دنیا کو بتایا کہ کربلامیں نواسہ رسول کو شہید کیا جاچکاہے، حق کی سربلندی کے لئے ہم نے سب کچھ قربان کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں واقع کی یاد میں مجالس اور محفل کا انعقاد کیا جاتا ہے،واقعہ کربلا ہمیں یہ درس دیتا ہے حق کی خاطر قربانی دینے سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...