امام حسینؓ کی یاد میں کانفرنس

  امام حسینؓ کی یاد میں کانفرنس

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) امام حسین رضی اللہ عنہ کی یاد میں منعقدکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان پیر سید عرفان شاہ مشہدی نے کہا ہے کہ حالات کیسے بھی ہوں مگر انسان حق پر ڈٹ جائے اور ظلم کے سامنے استقامت سے کھڑا رہے یہی اسوہ حسینی ہے، امام عالی مقام نے یزید کی بیعت کو مسترد کرکے دنیا کو یہ پیغام دیا شریعت محمدی سے جو بھی روگردانی کرے اس کے سامنے ڈٹ جاؤ۔

مرکزی جماعت اہل سنت لاہور کے زیر اہتمام امام حسین رضی اللہ عنہ کی یاد میں منعقدکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عرفان شاہ مشہدی کا مزید کہنا تھا کہ یزید یہ سمجھتا تھا کہ امام عالی مقام اور آپ کے ساتھیوں کو ختم کرکے وہ آرام سے حکومت کرے گا اور اپنے مذموم مقاصد حاصل کرلے گا مگر نواسۂ رسول اور آپ کے جانثار ساتھیوں نے یہ ثابت کر دیا کہ دین مصطفی کیلئے کسی ظالم جابر وفاسق سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ امام عالی مقام کم وسائل و افراد کے یزیدی لشکر سے ٹکرا گئے اور رہتی دنیا تک یزید ویزیدی نظام کو نشان عبرت دیا۔کانفرنس سے سید احسان گیلانی، قاضی عبدالغفار قادری، مولانا شان علی قادری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...