سعدیہ تیمور کیجانب سیتحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

سعدیہ تیمور کیجانب سیتحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

  



لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس کہ مطابق محکمہ اینٹی کرپشن اختیارات کے باوجود سرکاری ملازمین کے اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل نہ کرسکا،صوبائی محکموں کے سینکڑوں ملازمین نے اربوں روپے کے اثاثے بنا لئے مگر احتسابی عمل باتوں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے، بورڈ آف ریونیو،پنجاب پولیس،ایجوکیشن،سٹی ڈسٹرکٹ،پی ایچ اے،ایل ڈبلیوایم سی، اوقاف، فوڈ اتھارٹی، ایکسائز اور دیگر محکموں کے ملازمین نے اثاثے بنائے۔

، کرپشن کے خاتمہ کے لئے بنائے گئے ایکٹ کے مطابق محکمہ کے پاس اختیارات ہیں کہ وہ خود نوٹس لے یاسورس رپورٹ پر کسی بھی سرکاری ملازم کے ذرائع آمدن،اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرسکتا ہے،ملازم کی جانب سے غلط معلومات دینے اور اثاثے چھپانے کا الزام ثابت ہونے پر تمام جائیداد بحق سرکاری ضبط،سات سال قید،جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں، ترجمان محمہ اینٹی کرپشن نے کہامحکمہ کو کسی بھی سرکاری ملازم کے خلاف شکایت وصول ہوتو کاروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1