پانی زہر آلود کرنیوالی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی جاری ہیں، مومنہ وحید

پانی زہر آلود کرنیوالی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی جاری ہیں، مومنہ وحید

لاہور(پ ر)رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس کے مطابق جوڈیشل واٹر کمیشن کی انتہائی آلودہ اور زہریلا پانی زیر زمین انجیکٹ کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے دفاتر سیل کر دیے گئے۔ جن کمپنیوں کے دفاتر سیل کیے گئے ہیں ان میں کنال ماربل انٹرنیشنل، ریمینگٹن فارماسوٹیکل انٹرنیشنل، ہینو پاک شو روم، عائشہ فیکٹری، اوینسیئن سروسز انٹرنیشنل شامل ہیں۔ یہ کارروائی فوکل پرسن جوڈیشل واٹر کمیشن اْسامہ نیازی نے واسا افسران کی مدد سے آپریشن کیا۔ واسا حکام کے مطابق دوران آپریشن متعلقہ عملہ کو دھکمیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...