قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ کا شہداء کو خراج تحسین

قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ کا شہداء کو خراج تحسین

لاہور(پ ر)قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ پنجاب،لاہور میں " یوم دفاع "اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پُروقار تقریبات کے انتظامات ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قائد احمد خاور شہزاد نے کیے۔مولانا بشارت احمد نے شہدا کی عظمت پر تقریر کی اور دعا کروائی بعد ازاں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قائد احمد خاور شہزاد نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔

بعد از نماز جمعہ یاد گار شہدا ء پر حاضری دی اور پھولوں کا نذرانہ پیش کیااور تما م شہدا ء کے لیے دعاکروائی گئی۔اس کے بعد 3:00 بجے تمام شرکاء ایڈیٹوریم میں اکٹھے ہوئے۔تقریب کاباقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ا س کے بعد قومی ترانہ، کشمیر کا ترانہ تمام شرکاء نے کھڑے ہو کر پڑھا۔تقریب میں پروموشن لنک ٹریننگ پر آئے تمام شرکاء نے بھر پور شرکت کی،شرکا ء نے تقاریر اور ملی نغمے پیش کیے۔تقریب میں 6 ستمبر کے حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قائد احمد خاور شہزادودیگر نے شہداء کی قربانیوں،افواج پاکستان کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے شاندار خراج تحسین پیش کیا اور ساتھ ہی کشمیرمیں ظلم و بربریت کی بھر پور مذمت کی گئی۔تقریب میں کم وبیش 300افراد نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...