سیدنا امام حسینؓ نے کربلا میں قربانی پیش کرکے اسلام کی آبیاری کی، زوار بہادر

سیدنا امام حسینؓ نے کربلا میں قربانی پیش کرکے اسلام کی آبیاری کی، زوار بہادر

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء کے زیراہتمام دو روزہ شہادت امام حسین کانفرنس منعقد ہوئی۔کانفرنس سے جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر،مفتی تصدق حسین،حافظ نصیر احمد نورانی،مولانا محمد سلیم اعوان،رشید احمد رضوی،مولانا نعیم احمد،مولانا ثاقب افضل،پروفیسر عابد رفیق،مولانا سرفراز احمد قادری اور دیگر علماء نے خطاب کیا۔علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ سیدنا امام حسینؓ نے میدان کربلا میں قربانی پیش کرکے اسلام کی آبیاری کی اور قیامت تک آنے والے مسلمانوں کو درس دیا کہ جب رسول اللہ ؐکے نظام میں کوئی نقب لگانے کی یا احکامات خدا و رسول کا مذاق اڑانے کی کوشش کرے تو اس کے مقابلے کیلئے میدان عمل میں نکل آنا چاہیے۔ آج بھی امت مسلمہ کو بے شمار یزیدوں کا سامناہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمان عورتوں،بچوں، بوڑھوں اور نوجوانوں کا کھلم کھلا قتل عام کررہا ہے۔مسلم دنیا کے حکمران بے حسی کی تصویر بنے سب کچھ خاموشی سے دیکھ رہے ہیں۔

یسے میں کشمیری مسلمان کسی غیرت مند حکمران کی راہ دیکھ رہے ہیں جو انہیں بھارتی ظلم وستم سے نجات دلائے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی تصدق حسین نے کہا کہ امام حسین نے 72 جانثاروں کے ساتھ قربانی کی بے مثال تاریخ رقم کی آج ان کی یہ قربانی پوری اُمت کے لئے مشعل راہ ہے اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کی دی ہوئی قربانی کے اصل مقاصد کو سمجھا جائے اور اس وقت کے یزیدوں کابحیثیت قوم مقابلہ کیا جائے۔حافظ نصیر احمد نورانی نے کہا کہ یزید کے پیروکار ہر روز کربلا برپا کررہے ہیں مگر کوئی ان کا ہاتھ روکنے والا نہیں۔ایسے میں قوم کو متحد ہو کر اجتماعی توبہ کرکے عہد کرنا چاہیے کہ ہم اسوۂ امام حسین کو اپنا کر یزیدوں کے سامنے سینہ سپر ہو جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...