چٹاگانگ ٹیسٹ میں بڑا اپ سیٹ: افغانستان نے بنگلہ دیش کو 224رنز سے ہرادیا

چٹاگانگ ٹیسٹ میں بڑا اپ سیٹ: افغانستان نے بنگلہ دیش کو 224رنز سے ہرادیا

چٹاگانگ(آئی این پی)افغانستان نے راشد خان کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت واحد ٹیسٹ میں میزبان بنگلہ دیش کو 224رنز سے بڑی شکست دے کر پہلی ٹیسٹ فتح حاصل کرلی۔بنگلہ دیش کی ٹیم 5ویں روز398رنز ہدف کے تعاقب میں 173رنز پر پویلین لوٹ گئی۔بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن44، شادمان اسلام41 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔افغانستان کی جانب سے کپتان راشد خان نے6،ظاہر خان نے3اورمحمد نبی نے ایک وکٹ حاصل کی۔افغانستان کے کپتان راشد خان کو میچ میں 11وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔پیر کوچٹاگانگ میں کھیلے گئے واحد ٹیسٹ کے آخری روز بنگلہ دیش نے اپنی دوسری نامکمل اننگز6وکٹوں کے نقصان پر136رنز دوبارہ شروع کی تو شکیب الحسن39اورسمویا سرکار بغیر کوئی رنز بنائے وکٹ پر موجود تھے اوربنگلہ دیش کی جیت کیلئے 262رنز درکار تھے اور اسکی صرف 4وکٹیں باقی تھیں۔پانچویں روز بارش کی وجہ سے پہلا سیشن نہ ہو سکا۔تاخیر سے کھیل شروع ہوا تو مجموعی سکور میں صرف7رنز اضافے کیساتھ بنگلہ دیش کی آخری امید شکیب الحسن 44رنز بنا کر ظاہر خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔بنگلہ دیش کی اٹھویں وکٹ166رنز پر گری جب مہدی حسن 12رنز بنا کر پویلین لوٹے۔انہیں راشدخان نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔بنگلہ دیش کے9ویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تیج السلام تھے جو بغیر کوئی رنز بنائے راشد کان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔بنگلہ دیش کی ٹیم 398رنز ہدف کے تعاقب میں 173رنز پر پویلین لوٹ گئی۔افغانستان کی جانب سے کپتان راشد خان نے6،ظاہر خان نے3اورمحمد نبی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ افغانستان نے پہلی اننگز میں 342اور دوسری اننگز میں 260رنز بنائے تھے جبکہ بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 205اور دوسری اننگز میں 173رنز بنا سکی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...