رافیل نڈال نے روسی حریف کوہراکرچوتھی مرتبہ یو ایس اوپن ٹنیس ٹورنامنٹ جیت لیا

    رافیل نڈال نے روسی حریف کوہراکرچوتھی مرتبہ یو ایس اوپن ٹنیس ٹورنامنٹ جیت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(آن لائن)سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار رافیل نڈال نے چوتھی مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے مینز سنگلز فائنل میچ میں روسی حریف کھلاڑی ڈینئل مدویدوف کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ یوں مجموعی طور پر رافیل نڈال کے گرینڈسلام ٹائٹلز کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔پیر کو امریکہ میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میچ میں ہسپانوی شہرہ افاق ٹینس سٹار رافیل نڈال کا مقابلہ روس کے مدویدوف سے تھا جس میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان انتہائی سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ رافیل نڈال نے حریف کھلاڑی کو شکست دیکر چوتھی مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل مقابلہ چار گھنٹے اور 50 منٹس تک جاری رہا تاہم رافیل نڈال نے روسی حریف کھلاڑی مدویدوف کو 7-5، 6-3، 5-7، 4-6 اور 6-4 سے شکست دیکر کیرئیرکا 19 واں گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ میگا ایونٹ میں کامیابی کے بعد رافیل نڈال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اس فتح پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ انکی زندگی کا یادگار لمحہ ہے جس کو وہ کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ فائنل میں مقابلہ بہت سخت رہا اور انہوں نے درست شارٹس کا استعمال ٹھیک وقت پر کر کے کامیابی حاصل کی۔ نڈال نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید کامیابیاں حاصل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اب تمام تر توجہ راجر فیڈرر کے سب سے زیادہ 20 گرینڈ سلام ریکارڈ پر مرکوز ہے اور پرامید ہوں بہت جلد یہ ریکارڈ توڑ دوں گا۔ اس موقع پر رنر اپ کھلاڑی مدویدوف کا کہنا تھا کہ بلاشبہ رافیل نڈال کا شمار ٹینس کے عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے اور انکو فائنل میں شکست دینا آسان نہیں تھا۔ رافیل نڈال نے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی جس پر وہ رافیل کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔#/s#