انڈر19ایشیا کپ:سری لنکا سیمی فائنل کا مضبوط امیدوار

انڈر19ایشیا کپ:سری لنکا سیمی فائنل کا مضبوط امیدوار

کاٹو نائیکے / کولمبو (یواین پی) انڈر19ایشیا کپ میں سری لنکا نے یو اے ای کو 52رنز سے قابو کر کے مسلسل دوسری فتوحات کی بدولت سیمی فائنل کیلئے اپنا کیس مضبو ط کر لیا۔ بنگلہ دیش نے نیپال کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی کو حاصل کرنے کا خواب برقرار رکھا ہے۔ ٹورنامنٹ میں آج پاکستان اور کویت کے مابین مقابلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو ایف ٹی زیڈ سپورٹس کمپلیکس کاٹو نائیکے میں متحدہ عرب امارات کیخلاف سری لنکا نے آٹھ وکٹوں پر 326رنز بنائے۔ ا ہان وکرما سنگھے 73، کپتان نیپون دھنن جایا 63اورنوود پرانا ویتھانا61رنز بناکر نمایاں رہے۔ جواب میں یو اے ای کی ٹیم327رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوور ز میں نو وکٹوں پر 274رنز بنا سکی۔ انوش ٹنڈن 100، اسامہ حسن 55،عالیشان شرفو 36رنز بنا کر قابل ذکر بیٹسمین رہے۔ دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے نیپال کو چھ وکٹوں سے ٹھکانے لگا کر ٹورنامنٹ میں دوسری فتح کی بدولت پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن کو مستحکم کر لیا۔ نیپال نے آٹھ وکٹوں پر 261رنز بنائے۔ پوون سارف81، سندیپ جھورا 56رنز بناکرنمایاں رہے۔ بنگال ٹائیگرز نے 262رنز کا ہدف آخری اوور میں عبور کر لیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...