ٹیم ایشز ٹائٹل کا بھرپور دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سٹیون سمتھ

ٹیم ایشز ٹائٹل کا بھرپور دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سٹیون سمتھ

لندن(آن لائن)آسٹریلوی مایہ ناز آل راؤنڈر سٹیون سمتھ نے کہا ہے کہ ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، میزبان ٹیم کو پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی شکست سے دوچار کرکے سیریز 3-1 سے اپنے نام کرینگے۔ آسٹریلوی ٹیم کو ایشز سیریز میں انگلینڈ کے خلاف 2-1 کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔سٹیون سمتھ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہماری ٹیم صحیح وقت میں فارم میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے میچ کا بے نتیجہ ختم ہونے پر مایوس نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کے خلاف چوتھا ٹیسٹ جیتنے کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 2-1 کی برتری کے باوجود پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کو آسان نہیں لیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...