شہدا قلعہ باغ فٹ بال 14 ستمبر سے آزادکشمیر میں شروع ہو گا

شہدا قلعہ باغ فٹ بال 14 ستمبر سے آزادکشمیر میں شروع ہو گا

  



اسلام آباد (این این آئی)شہدا قلعہ باغ فٹ بال 14 ستمبر سے باغ، آزاد جموں و کشمیر میں شروع ہو گا۔ چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی مولانا عبدالمنان گوہر نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے،گروپ اے میں پیپلز کلب، الخدمت کلب، ایورگرین کلب، آزاد جموں و کشمیر کلب جبکہ گروپ بی میں زمیندار کلب، عقاب کلب، کریسنٹ کلب اور الفلاح کلب کی ٹیمیں شامل ہیں ۔

ہر ٹیم پاکستان یا آزاد جموں و کشمیر کے کسی بھی مقامات سے پانچ کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم میں شامل کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 22 ستمبر کو جبکہ فائنل 23 ستمبر کو کھیلا جائے گا اور فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ عمران مانی کو ٹورنامنٹ کا چیف آرگنائزر مقرر کیا گیاہے، انہوں نے کہا کہ کہا کہ ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے بلایا جائیگا جس میں ٹورنامنٹ کے انتظامات کو آخری شکل دی جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی