بنگلہ دیش، افغانستان اور زمبابوے کے درمیان تین ملکی ٹی 20 سیریز 13 ستمبر سے شروع ہوگی  

  بنگلہ دیش، افغانستان اور زمبابوے کے درمیان تین ملکی ٹی 20 سیریز 13 ستمبر سے ...

  



ڈھاکہ(این این آئی) بنگلہ دیش، افغانستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ملکی ٹی 20 سیریز رواں ماہ بنگلہ دیش میں کھیلی جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیریز کا پہلا میچ 13 ستمبر کو بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائیگا، 14 ستمبر کو دوسرے میچ میں افغانستان اور زمبابوے کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، تیسرا میچ 15 ستمبر کو بنگلہ دیش اور افغانستان کے مابین کھیلا جائے گا، 18 ستمبر کو چوتھے میچ میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، پانچواں میچ 20 ستمبر کو افغانستان اور زمبابوے جبکہ چھٹا اور آخری میچ 21 ستمبر کو بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...