فیم سپورٹس ایف سی سبزہ زار فٹ بال کلب کوہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

    فیم سپورٹس ایف سی سبزہ زار فٹ بال کلب کوہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر) فیم آرمی کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں فیم سپورٹس ایف سی نے سبزہ زار فٹ بال کلب کو 0-3 سے ہرا کر فائنل میں کوالیفائی کرلیا۔ فیم فٹ بال کلب ماڈل ٹاون کے میدان پر کھیلے گئے سیمی فائنل میں فیم سپورٹس کے احمد نے میچ کے 7ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔ میچ کے 37ویں منٹ میں احمد نے ایک اور گول کرکے فیم سپورٹس کی برتری دو صفر کردی۔ فیم سپورٹس نے دوسرے ہاف میں بھی جارحانہ انداز اپنائے رکھا اور 64ویں منٹ میں کپتان عثمان کے گول کی بدولت سبزہ زار ایف سی پر اپنی برتری تین صفر سے مزید مستحکم کرلی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ فیم فٹ بال کلب کے صدر ضیاء ڈوگر نے فیم سپورٹس ایف سی کے کھیل کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں کو فائنل میں رسائی پر مبارکباد دی۔ فائنل میں فیم سپورٹس کا مقابلہ لمز یونیورسٹی کو شکست دینے والی فیم اکیڈمی سے ہوگا