دوسراون ڈے، آسٹریلین ویمن نے ویسٹ انڈیز کو 151رنز سے شکست دیدی

دوسراون ڈے، آسٹریلین ویمن نے ویسٹ انڈیز کو 151رنز سے شکست دیدی

جمیکا (آئی این پی)ایلیسی پری کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 151رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ ایلیسی پری کو ناقابل شکست 112رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ویسٹ انڈین ویمن ٹیم 309رنز کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، آسٹریلوی ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 308رنز بناکر میزبان ویمن ٹیم کو میچ میں کامیابی کیلئے 309رنز کا ہدف دیا۔ ایلیسی پری 112، الیسا ہیلے 58، بیتھ مونی 56رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئیں اور ایشلگ گارڈنر ناقابل شکست 57رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بلے باز رہیں۔جواب میں میزبان ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 157رنز بناسکی، کیشونا نائٹ 32رنز جبکہ گریمونڈ نے ناقابل شکست 31رنز بنائے۔ یوں آسٹریلوی ویمن ٹیم نے مسلسل دوسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈین ویمن ٹیم کو 151رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ ایلیسی پری کو شاندار بیٹنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ آئی سی سی ویمنز کرکٹ چمپئن شپ میں ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل (کل) بدھ کو نارتھ ساؤنڈ میں کھیلا جائیگا۔ آسٹریلیا کو تین میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم کے خلاف 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ اپنے دورہ کے دوران آسٹریلوی ویمن ٹیم ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم کے خلاف تین ون ڈے کے علاوہ تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔ ون ڈے سیریز کے مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 16 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 18 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا کو تین میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم کے خلاف 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

پہلے میچ میں مہمان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 178 رنز سے ہرایا جبکہ دوسرے میچ میں 151 سے کامیابی حاصل کرکے 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...