تیسری سٹوڈنٹ اولمپک گیمز آئندہ ماہ 4 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہونگی

تیسری سٹوڈنٹ اولمپک گیمز آئندہ ماہ 4 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہونگی

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تیسری سٹوڈنٹ اولمپک گیمز 4 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہونگی۔ پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایاکہ گیمز کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور گیمز میں آٹھ کھیلوں کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں کرکٹ، باسکٹ بال، روپ سپیکنگ، اتھلیٹکس، ٹیبل ٹینس، یوگا، جمناسٹک اور ڈوج بال کے کھیل شامل ہیں

ان گیمز میں سکولز اور کالجز کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور 19 اکتوبر تک جاری رہیں گی جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...