24پروازیں منسوخ، 5تاخیر کا شکار،کراچی ایکسپریس5 گھنٹے لیٹ

24پروازیں منسوخ، 5تاخیر کا شکار،کراچی ایکسپریس5 گھنٹے لیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(این این آئی) اندرون ملک سے آنے اور جانے والی24پروازیں منسوخ اور 5تاخیر کا شکار رہیں، مسافر ٹرینوں کے شیڈول بھی شدید متاثر ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی کوالاالمپورسے،پی آئی اے کی اسلام آباد سے،ائیر بلیو کی کراچی سے،پی آئی اے کی جدہ سے، سیرین ائیر کی کراچی سے،چائنہ ائیر کی گوانگزوسے،ائیر بلیو کی جدہ سے آنے اور جانے والی پروازیں منسوخ کر دی گئی۔ گزشتہ روز مختلف ائیر لائنز کی پانچ پروازیں تاخیر کا شکاررہیں۔ دوسری جانب مسافر ٹرینیں 2سے ساڑھے 5گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو حبس اور گرمی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کراچی ایکسپریس 5گھنٹے،پاک بزنس ایکسپریس 4گھنٹے،قراقرم ایکسپریس ساڑھے3 گھنٹے،شاہ حسین ایکسپریس ساڑھے 3گھنٹے ،جناح ایکسپریس ڈھائی گھنٹے،فرید ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے،گرین لائن ڈھائی گھنٹے،اکبر ایکسپریس 3گھنٹے،علامہ اقبال ایکسپریس 5 گھنٹے، عوام ایکسپریس 3گھنٹے ،خیبر میل ساڑھے5گھنٹے،ملت ایکسپریس ساڑھے4گھنٹے،اکبر ایکسپریس 2گھنٹے، شالیمار ایکسپریس 2گھنٹے،فرید ایکسپریس ڈھائی گھنٹے جبکہ جعفر ایکسپریس 3گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں۔
پروازیں لیٹ