پشاور، گھروں سے نقدی اور دیگراشیاء چوری کرنے والا ملزم گرفتار

پشاور، گھروں سے نقدی اور دیگراشیاء چوری کرنے والا ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس نے شہر کے نواحی علاقہ تھانہ انقلا ب کی حدود میں گھروں کے تالے توڑ کر گھروں سے نقدی اور دیگر اشیا ء چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران گھرسے نقدی اور دیگر متفرق اشیاء چوری کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پراس کے قبضے سے نقد رقم اور دیگر اشیاء برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزم سے سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران اس سے اہم اورسنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی غزن خان ولد عبدالروف خان سکنہ مروزئی نے تھانہ انقلاب پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیاکہ اپنے اہل و اعیال کے ساتھ اپنے سسرال کے گھر گئے تھے جس کے دوران کسی نامعلوم چور نے اس کے گھر سے3 لاکھ روپے نقد اور دیگر متفرق سامان چوری کرلیا ہے،جس کی رپورٹ پر نامعلو م ملزم کے خلاف مقدمہ علت نمبر538 بجرم 380/14 درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی،ایس پی صدررسرکل صاحبزادہ سجاد نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ اور ایس ایچ او تھانہ انقلاب شہنشاہ پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ملوث ملزما ن کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا، ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ کی نگرانی میں ایس ایچ اوانقلاب شہنشاہ خان نے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرتے ہوئے ان کے بیانات قلمبند کئے جس کے دوران واقعہ میں ملوث اصل ملزم کا سراغ لگا کر تیمور ولد اختر حسین خان سکنہ مروزئی کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران گھروں سے چوری کرنے کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر اس کے قبضہ سے نقد رقم2 لاکھ 43 ہزار 500 روپے اور دیگر متفرق اشیاء برآمد کر لئے گئے ہیں،ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے جس کیدوران اس سے مزید اہم اورسنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے