راولپنڈی، ڈینگی مچھرسے مزید 62شہری متاثر، تعداد بڑھ کر 1ہزار 436ہوگئی

راولپنڈی، ڈینگی مچھرسے مزید 62شہری متاثر، تعداد بڑھ کر 1ہزار 436ہوگئی

  



راولپنڈی(آئی این پی) راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں، 24گھنٹوں کے دوران مزید 62شہری بخار کا شکار ہو گئے، ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1ہزار 436ہو گئی۔راولپنڈی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ڈینگی کے مریضوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 62شہری ڈینگی بخار کا شکار ہوئے ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی ابتک تعداد 1436تک پہنچ گئی ہے، پوٹھوہار ٹاؤن علاقوں سے چوبیس گھنٹوں میں مزید 39افراد ڈینگی کا شکار ہوئے جبکہ ائیر پورٹ ہاوسنگ سکیموں سے ملحقہ علاقوں میں مزید 29افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔دریں اثنا صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے بے نظیر بھٹو ہسپتال کا دورہ کیا اور بی بی ایچ کے شعبہ ایمرجنسی اورڈینگی وارڈ کا معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت نے ڈینگی مریضوں کی بڑھتی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ خصوصا ڈینگی مریضوں کوعلاج معالجہ میں کوتاہی برداشت نہیں ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مریضوں کو جدید طبی سہولہات کی فراہمی کیلئے اقدامات اولین ترجیح ہیں۔

یاسمین راشد

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...