کراچی کو بچانا ہے تو جلد مسائل مستقل بنیادوں پر حل کرنا ہونگے، فروغ نسیم

کراچی کو بچانا ہے تو جلد مسائل مستقل بنیادوں پر حل کرنا ہونگے، فروغ نسیم

  



کراچی(این این آئی)کراچی کے مسائل کے حل کے لئے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بنائی جانے والی حکمت عملی کمیٹی کا اجلاس پیرکوکمیٹی کے چیئرمین وفاقی وزیر برائے قانون فروغ نسیم کی صدارت میں ہو۔ اجلاس میں وفاقی وزراء خالد مقبول صدیقی، فیصل واوڈا،میئر کراچی وسیم اختر،امین اُلحق، حلیم عادل شیخ،فردوس شمیم نقوی، آفتاب صدیقی، خُرم شیرزمان، ارشد حسین شریک ہوئے۔اجلاس تین گھنٹے تک جاری رہا۔ تمام اجلاس میں کراچی کے مسائل اور انکے حل کیلیے تجاویز زیرغور کیا گیا۔ وفاقی حکومت کی کمیٹی کراچی میں انتظامی مسائل کیلیے سفارشات مرتب کریگی۔ کمیٹی کراچی میں درپیش پانی، گندگی، سمیت دیگر مسائل پر رپورٹ بنائی گی۔ ابتدائی طور پر بارہ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے کمیٹی کا نام کراچی اسٹریٹیجک کمیٹی ہوگا چھ ممبران ایم کیو ایم اور چھ پی ٹی آئی کے ہوں گے۔ پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ کو فوکل پرسن بنایا گیا ہے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے امین الحق فوکل پرسن ہونگے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کراچی کے مسائل پر وزیر اعظم نے کمیٹی بنائی ہے، کراچی گذشتہ گیارہ سال میں کراچی کے مسئلوں پر توجہ نہیں دی گئی، کراچی میں کچرے اور دیگر مسائل بے تحاشہ ہیں، کراچی کو بچانا ہے تو جلد مسائل مستقل بنیادوں پر حل کرنا ہوں گے۔ کراچی میں کچرا اٹھانا اور ڈمپنگ پوائنٹ تک پہنچانے کے لئے مستقل حل نکالنا ہوگاآج ہنگامی بنیادوں پر اجلاس طلب کیا اور معاملات پر غورکیا ہے، 11سال سے کراچی پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے۔ آج کی میٹنگ میں کمیٹی نے طویل مشاورت کی ہے یہ کمیٹی جنگی بنیادوں پر کام کرے گی اس وقت کراچی میں پانی کی سنگین صورتحال ہے، ماس ٹرانزسٹ، بجلی، گندگی سمیت دیگر مسائل ہیں بہت جلد یہ کمیٹی اپنی سفارشات وزیر اعظم کے سامنے رکھے گی۔

فروغ نسیم

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...