امریکہ اور طالبان کو آج نہیں توکل مذاکرات کی جانب آناہی ہوگا

امریکہ اور طالبان کو آج نہیں توکل مذاکرات کی جانب آناہی ہوگا

  



اسلام آباد (آئی این پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے امریکہ اور طالبان کو آج نہیں تو کل مذاکرات کی جانب لوٹ کے آنا ہوگا امن کی جانب بڑھنے کا راز مذاکرات کی میز میں ہی پوشیدہ ہے جس نے ادھر سے ہی آشکار ہونا ہے کشمیر ہماری شہہ رگ ہے اور مظلوم کشمیریوں کو استصواب رائے کا بنیادی حق دلانے کے لیے 22کروڑ کی شیر دل قوم اپنی عسکری قیادت کے شانہ بشانہ بھارت کو دندان شکن جواب دینے کے لیے تیار اور بے تاب ہے ان خیالات کا اظہارا نھوں نے یوم دفاع پاکستان کے ہیرو چوہدری محمد اکثر شہید کی 54،ویں برسی کے موقع پر منقعدہ تقریب سے اپنے صدارتی خطا ب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے طالبان سے مذاکرات معطل کرنا تباہی کے دہانے پر کھڑے افغان مسلے کا حل نہیں ہے انکا کہنا تھا کہ سلگتے افغانستان کا پائیدار حل مذکراتی عمل سے ہی نکلے گا مذاکرات کی ٹیبل پر آئے بغیر دونوں فریق قیام امن کا نئے روڈ میپ کا نیا ایونیو چاک آؤٹ نہیں کرپائیں گے ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ دنیا کے بڑے سے بڑے اور چھوٹے سے چھوٹے مسلے کا حل بات جیت سے ہی نکلا ہے اور میں پر امید اور پرعزم ہوں کہ افغانستان کے مسلے کا حل بھی بات جیت کے عمل سے ہی نکلے گا اور اس کے علاوہ مجھے کوئی راستہ آپشن ا و رچوائس امریکہ اور طالبان کے پاس دکھائی نہیں دتیا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اس کے لیے دوبارہ مذکرات کی ٹیبل سجے گی مگر اس کا ٹائم فریم امریکہ اور طالبان نے فکس کرنا ہے شہید چوہدری محمد اکثر کی برسی سے خطاب میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ شہدا ہمارے حقیقی ہیروز ہیں ان کی قربانیوں کی بدولت اس مملکت خداداد پاکستان میں امن قائم ہے اور ہم چین کی نیند سوتے ہیں۔ شہدا نے اپنا آج ہمارے کل کیلئے قربان کر دیا پوری قوم کو اپنے شہدا پر فخرہے۔انھوں نے کہا کہ ستمبر 1965کی جنگ میں ہمارے جری جوانوں نے جس بہادری اور شجاعت سے ملک کا دفاع کیا تاریخ میں اسکی نظیر کم ہی ملتی ہے ایسی ہی ایک مثال پاک فوج کے شیر دل جوان چوہدری محمد اکثر شہیدہیں جنہوں نے 1965کی جنگ میں چونڈہ کے محاذ پر شجاعت کا اعلی مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...