پشاور صدر کے حسینیہ امام بارگاہ سے نویں محرم الحرام کا مرکزی ذوالجناح جلوس برآمد ہوا

پشاور صدر کے حسینیہ امام بارگاہ سے نویں محرم الحرام کا مرکزی ذوالجناح جلوس ...

  



پشاور) کرائم رپورٹر (پشاور صدر کے حسینیہ امام بارگاہ سے نویں محرم الحرام کا مرکزی زوالجناح جلوس برآمد ہوا جلوس سے قبل حسینہ ہال پشاور میں مجلس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں علمائنے حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی لازوال قربانی کے فضائل اور ان کے خاندان کو پیش آنے والے مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ کس طرح امام حسین نے اسلام کی سربلندی اور دین اسلام کو بچنانے کے لئے اپنے ساتھیوں اور خاندان سمیت جام شہادت نوش کرتے ہوئے اسلام کو بچا لیا۔مجلس کے بعد 10بجے علم اور ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں شرکا نے شرکت کی۔جلوس میں حضرت امام حسین کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے عزاداروں نے نوحہ خوانی کیساتھ زنجیرزنی اورسینہ کوبی کی جب کہ فوارہ چوک میں نماز ظہرین بھی ادا کیا جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس اپنی مقرر کردہ امام بارگاہ پراختتام پذیر ہوا دوسراجلوس ذوالجناح امام بارگاہ بی بی صاحبہ تحصیل سے تین بجے برآمد ہوا جلوس کیلئے جگہ جگہ سبیلیں اورنیازکابھی بندوبست کیاگیاتھا گزشتہ روز نویں محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے کوہاٹی چوک پر قائم پولیس کمانڈاینڈ کنٹرول پوسٹ کے خفیہ کیمروں کی مدد سے شہر بھر کی نگرانی کی جارہی ہے۔ پولیس کے علاوہ ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ کے اہلکار اور پیسکو کاعملہ بھی پوسٹ میں موجود ہے اور صدر بازار پشاور کو مکمل طور پر سیل کردیاگیا تھا جبکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے شہر جائزہ لیا جارہا تھااور جگہ جگہ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جو کہ کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے الرٹ تھی۔ دوسری طرف شہر کی دیگرچھوٹی بڑی امام بارگاہوں سے 16جلوس برآمد ہوئے جن کی سکیورٹی کیلئے 2ہزار پولیس اہلکار جبکہ ضلع بھرمیں دس ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر