صوابی،مختلف واقعات میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق

صوابی،مختلف واقعات میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق

  



صوابی(بیورورپورٹ)ضلع صوابی میں مختلف واقعات میں پانچ سالہ بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے پولیس تھانہ کالو خان کی رپورٹ کے مطابق ریٹائرڈ پولیس کانسٹیبل اصغر جنگ کا نوجوان بیٹا کامران جنگ گذشتہ شام موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ کرنل شیر کلے شیوہ آڈہ کے مقام پر موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں کامران جنگ موقع پر جاں بحق ہو گیا دریں اثناء موضع مینئی میں پانچ سالہ بچہ گھر میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...