پاک افغان بارڈرپرلاکھوں روپے مالیتی چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

پاک افغان بارڈرپرلاکھوں روپے مالیتی چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

  



پشاور) پاکستان نیوز (کسٹم آپریزمنٹ کے عملے نے پاک افغان بارڈرپرلاکھوں روپے مالیت کی18کلوچرس کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی کارروائی کے دوران گاڑی کے ڈرائیو کو گرفتار کرلیاگیاجبکہ ٹرک کوبھی قبضے میں لے لیاگیا۔بتایاجاتاہے کہ کلکٹرآپریزمنٹ احسان علی شاہ کو اطلاع ملی تھی کہ طورخم بارڈر پرکسی بھی وقت افغانستان کے راستے پاکستان بھاری مقدار میں منشیات سمگل کی جائے گی جس پر عملے کو الرٹ کردیاگیاگزشتہ روز بارڈرپرٹرک نمبر 6275جب پہنچا تو تلاشی کے دوران گاڑی کے ٹائرز میں خفیہ طریقے سے منشیات کو چھپایاگیاتھاجسے عملے نے برآمدکرلیا مارکیٹ میں منشیات کی قیمت لاکھوں میں بتائی جاتی ہے آپریزمنٹ عملے نے ٹرک کے ڈرائیور قیوم ساکن پشاورکوگاڑی سمیت کسٹم ہا?س منتقل کردیا جس سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر