قومی وطن پارٹی ضلع سوات کے انتخابات مکمل،شیربہادرصدر منتخب
سوات) بیوررو رپورٹ(قومی وطن پارٹی ضلع سوات کے انتخابات مکمل ہوگئے۔شیربہادر زادہ خان چیئرمین،رضااللہ ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری،امجد خان سینئر وائس چیئرمین،نصراللہ خان،مصطفٰی کمال خان،طاہر خان،افضل خان،سجاد خان،ملک شہزادہ اور صاحبزادہ وائس چیئرمین منتخب کرلئے گئے جبکہ شیرعلی شاہ ایڈوکیٹ اوررحم غفران ڈپٹی جنرل سیکرٹریز،اصغر خان سیکرٹری سوشل میڈیا،نعمت اللہ خان سیکرٹری فنانس،محمد بشیر اور نثار خان جائنٹ سیکرٹریز اور بہرام خان ایڈیشنل سیکرٹری چن لئے گئے۔