کشمیر پرا فغانستان اوربنگلہ دیش ہمارے ساتھ ہیں، مشاہد حسین سید

کشمیر پرا فغانستان اوربنگلہ دیش ہمارے ساتھ ہیں، مشاہد حسین سید

  



اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ کشمیر پرا افغانستان اوربنگلہ دیش ہمارے ساتھ ہیں، ہم ایسے ہی چھوٹی چھوٹی باتوں پر ناراض ہوجاتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں مشاہد حسین سید نے کہا کہ افغانستان اوربنگلہ دیش ہمارے ساتھ ہیں، ہم ایسے ہی چھوٹی چھوٹی باتوں پر ناراض ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف جوردعمل ہے ہم کواس کا پوری طرح کشمیریوں کے حق میں اور پاکستان کے مفادات کیلئے فائدہ اٹھایا جاناچاہئے۔ان کا کہناتھا کہ آذربائیجان کے وزیر نے مجھے کہا کہ بتائیں کہ ہم آپ کیلئے کیا کرسکتے ہیں؟ایران کی پارلیمنٹ نے کشمیر کے حق میں قرار داد پاس کی لیکن ہمارے میڈیا میں اس کاذکر بھی نہیں آیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی لڑائیوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور ہندوستان کو بے نقاب کرنے کے موقع کو ضائع کررہے ہیں

مشاہد حسین سید

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...