پولیس اصلاحات کے لیے وقت درکار ہے، شہباز گل

پولیس اصلاحات کے لیے وقت درکار ہے، شہباز گل

لاہور(صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ پولیس اصلاحات کے لیے وقت درکار ہے،نئے سرے سے کام کرنے میں مشکلات آرہی ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 70 سال کا بگڑا نظام راتوں رات ٹھیک نہیں ہوسکتا۔شہباز گلنے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ پنجاب میں جو غلط ہوگا ذمہ داری وزیراعلی پنجاب پر عائد ہوتی ہے، نئے سرے سے کام کرنے میں مشکلات آرہی ہیں، پولیس اصلاحات کے لئے تحریک انصاف حکومت کو وقت درکار ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں نظام درست کرنے میں دو ڈھائی سال لگے تھے، حکومت شب و روز کام کررہی ہے، امید ہے کامیاب ہونگے۔

شہباز گل

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...