امام حسین ؓ او ر انکے رفقاء کی عظیم قربانی ہمارے لئے مشعل راہ،اسلم اقبال

امام حسین ؓ او ر انکے رفقاء کی عظیم قربانی ہمارے لئے مشعل راہ،اسلم اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان معرکہ تھا جس میں حضرت امام حسین ؓ اور ان کے جانثاروں نے اسلام کی بقا ء اور سربلندی کیلئے لازوال قربانیاں دیں - فلسفہ کربلا برداشت،رواداری اور تحمل جیسے آفاقی اصولوں کو اپنانے اور باطل کے خلاف کھڑے ہونے کا پیغام ہے - صوبائی وزیر نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ میدان کربلا میں حضرت امام حسین ؓ او ر ان کے رفقاء کی عظیم قربانی ہمارے لئے مشعل راہ ہے -شہدائے کربلا کی قربانی سے مصائب و مشکلات میں گھبرانے کی بجائے ان کا بہادری سے مقابلہ کرنے کا سبق ملتا ہے، انہوں نے کہاکہ اخوت، بھائی چارے، باہمی احترام اور رواداری کے اصولوں کو اپنا کر پر امن معاشرہ تشکیل دیاجاسکتا ہے -شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے کہ اسلامی تعلیمات اور حضرت امام حسین ؓ کے افکار پر عمل کیاجائے۔دریں اثناء صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے گذشتہ رات اپنے حلقے کا دورہ کیا اور مختلف امام بارگاہو ں میں ہونے والی مجالس کی سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جہاں ضروری ہوا موبائل سروس بھی معطل رکھی جائے گی، عزا داروں کے تمام روٹس پر سخت چیکنگ یقینی بنائی جارہی ہے۔
اسلم اقبال