چکدرہ،غیر قانونی سٹینڈز ختم نہ ہوئے تو انتظامیہ کیخلاف شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگی،فیض الغفور

  چکدرہ،غیر قانونی سٹینڈز ختم نہ ہوئے تو انتظامیہ کیخلاف شٹرڈاؤن ہڑتال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
دیر لوئر(نمائند ہ پاکستان)فیض الغفور 3دن کے اندر چکدرہ بازار سے غیر قانونی سٹینڈز ختم نہ ہوئے تو انتظامیہ کیخلاف شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگی۔ صدر انجمن تاجران تحصیل ادینزئی خواجہ فیض الغفورادینزئی چکدرہ میں غیر قانونی سٹینڈز کی جلدخاتمہ کیا جائے۔انجمن تاجران تحصیل ادینزئی خواجہ فیض الغفور نے کہا کہ چکدرہ بازار چار اضلاع کا گیٹ وے ہیں۔چکدرہ میں بائی پاس کی نہ ہونے کی وجہ سے چار اضلاع کی ٹریفک یہاں جام ہوجاتی ہیں۔جس سے روزانہ مقامی تاجروں،علاقے کی مکینوں،مریضوں اور طالبعلموں کو اذیت ومشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔صدر انجمن تاجران نے مذید کہا کہ کو ان غیر قانونی سٹینڈوں سے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں روپے فنڈنگ ہوتی ہیں جوکہ نامعلوم جگہوں پر جاتی ہیں۔موجودہ انتظامیہ اس کا ادراک کرے، کہ چکدرہ بازار کی جنوب میں لاکھوں روپوں کی لاگت سے اڈہ بنا ہواہے۔جس میں عوام کی سہولیت کے لیے ہر ایک چیزواش رومزسے لیکر انتظار گاہ تک موجود ہیں۔صدر انجمن تاجران خواجہ فیض الغفور نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ 3دن میں مسئلہ حل نہ ہواتونامعلوم تاریخ تک شٹر ڈاؤن ہڑتال اور آحتجاج ہوگی۔