صوابی،مویشی چوری کرنے والے 4 ملزمان گرفتار
صوابی(بیورورپورٹ) گدون پولیس نے مویشی چوری کرنے والے چار رکنی ملزمان کو گرفتار کر کے سرقہ شدہ گائے اور بچھڑا برآمدکر لیا۔ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روز مدعی نثار احمد سکنہ بیسک نے تھانہ گدون IDSمیں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ اپنی مال مویشی قریبی اپنی اراضیات کھیتوں میں چرانے کے خاطر چھوڑ کر واپس آیا جب دوپہر اپنی مویشی کی نگرانی کے خاطر کھیت چلا گیا تو اس میں ایک گائے اور ایک بچھڑا کم پایا۔جس پر علاقہ میں پتہ براری کرتے ہوئے اپنی دعویداری حسین احمد،افتخار احمد ساکنان ملک آباد،رئیس خان گھنی چھترا اور خیضول خان ضلع ہری پور پر کیا جس پر ڈی ایس پی ٹوپی کیڈٹ اعجاز احمد کی قیادت میں ایس ایچ او گدونIDSفاروق خان کی نگرانی میں بیٹ آفیسر اے ایس آئی حکمت شاہ نے کاروائی کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو گرفتار کیا گیا جنکے قبضے سے سرقہ شدہ مویشیاں،مال مویشی جو دوسرے جگہ منتقل کرنے کے لیے ڈاٹسنGQi/345 اور آلہ پستول بھی برآمد کیا گیا۔مزید