چارسدہ، مختلف واقعات میں پانچ افراد زندگی کی بازی ہارگئے

چارسدہ، مختلف واقعات میں پانچ افراد زندگی کی بازی ہارگئے

ارسدہ(بیورورپورٹ)مختلف واقعات میں پانچ افراد زندگی کی بازی ہا ر گئے۔ بٹگرام میں فریقین کے مابین فائرنگ سے دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد قتل۔ قتل ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل۔ باچا خان یونیورسٹی کے طالبعلم نے خود کشی کر لی۔ دریائے کابل سے سر کٹی نعش برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹگرام کے حدود میں دو فریقوں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جان بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ جان بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی داود اور پولیس اہلکار عاصم پسران محمد جان جبکہ دوسرے فریق سے عمران ولد خان محمد شامل ہے۔ فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد زخمی ہو گئے جن کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر پشاور منتقل کیا گیا۔ دوسرے واقعہ میں دریائے کابل کے کنارے سے پولیس کو پولیس کو صندوق میں بند نعش ملی جس کے پاؤں اور سر کاٹ دئیے گئے تھے۔ ایک اور واقعہ میں باچا خان یونیورسٹی کے طالبعلم علی ولد فلک نیاز نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود کو گولی مار کر زندگی سے آزاد کر لیا۔ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...