سی سی پی او کریم خان نے حسینیہ ہال امام بارگاہ پشاور صدر کا دورہ کیا

  سی سی پی او کریم خان نے حسینیہ ہال امام بارگاہ پشاور صدر کا دورہ کیا

پشاور) کرائم رپورٹر (سی سی پی او کریم خان نے حسینیہ ہال امام بارگاہ پشاور صدر کا دورہ کیا ہے ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے سی سی پی او نے حسینیہ ہال امام بارگاہ سے برآمد ہونے والے نویں جلوس کا جائزہ لیا جلوس روٹ کی متعدد بار کینائن یونٹ اور بی ڈی یو کے ذریعے چیکنگ کی گئی سی سی پی او نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پر امن محرم کے لئے کوشاں ہیں نویں محرم کی جلوس کی خاطر جامع سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے جلوس کو تھری لئیر سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے پاک آرمی کی معاونت حاصل ہے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کی خاطر اندرون شہر کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ جلوسوں کے ساتھ ساتھ تمام بڑے چھوٹے مجالس کو بھی فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے حفظ ماتقدم کے طور پر جلوس اور حساس علاقوں میں جزوی موبائل سروس بند کرنے کی تجویز دی ہے شہر کی فضائی نگرانی نویں اور دسویں محرم کو جاری رہے گی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...