پیپلز پارٹی سندھ حکومتی اراکین کے فارورڈ بلاک بننے کی قیاس آرائیاں

پیپلز پارٹی سندھ حکومتی اراکین کے فارورڈ بلاک بننے کی قیاس آرائیاں

کراچی(آن لائن)سندھ میں پیپلز پارٹی کے حکومتی اراکین کے فارورڈ بلاک کے لیے نیا فارمولا اپنانے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔ اس حوالے سے قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سندھ میں حکومتی ارکان کے ممکنہ فارورڈ بلاک کی تشکیل کے لیے 2002 کاپیٹریاٹ فارمولا آزمانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ تاہم یہ پیپلزپارٹی کی اندرونی حکمت عملی کا نتیجہ ہوگی یا وفاقی حکومت کے دبا ؤکا شاخسانہ،اس حوالے سے فی الوقت کچھ کہا نہیں جا سکتا۔رپورٹ کے مطابق اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انکار کے باوجود سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے فارورڈ بلاک کے قیام کو ان سے منسوب کرنے کی خبروں میں تیزی آگئی ہے۔ اہم حلقوں میں آغا سراج درانی کے ساتھ مخدوم فیملی اورمگسی خاندان کا نام بھی گردش کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اہم حلقے اس بات کا تذکرہ کر رہے ہیں کہ اسپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی کی سربراہی میں ہی فارورڈ بلاک قائم ہونے جارہا ہے اور پیپلزپارٹی کے ایک درجن سے زائد ''ناراض'' ارکان سندھ اسمبلی کی آغا سراج درانی سے ملاقات میں مشاورت ہوچکی ہے۔

قیاس آرائیاں

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...