وزیر قانون کا محکمہ داخلہ میں محرم کے لیے قائم مانٹیرنگ سیل کا دورہ

  وزیر قانون کا محکمہ داخلہ میں محرم کے لیے قائم مانٹیرنگ سیل کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے محکمہ داخلہ میں محرم کے لیے قائم مانٹیرنگ سیل کا دورہ کیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضی اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے. وزیر قانون نے محکمہ داخلہ سمیت تمام سیکورٹی اداروں کی طرف سے کیے گئے اقدامات پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں اور ڈیوٹی پر مامور عملے کو ہمہ وقت الرٹ رکھا جائے. انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں کمشنرز، ڈپٹی کمشرز، آر پی اوز،ڈی پی اوز اپنے اپنے علاقے میں محرم کے جلوسوں، مجالس اور مذہبی اجتماعات کی مکمل نگرانی کریں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کریں. راجہ بشارت نے کہا کہ سیکیورٹی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تمام اضلاع کے اہم راستوں کی نگرانی بذریعہ ہیلی کاپٹر کی جارہی ہے. اس موقع پر انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ 9 محرم الحرام کو صوبہ بھر میں 3711 مجالس اور 1593 جلوس منعقد کیے جا رہے ہیں۔آج کے دن اب تک ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے 32 واقعات رپورٹ ہوے ہیں 9 کے خلاف مقدمات اور 20 کو وارننگ جاری کر دی گئی ہیں۔
وزیر قانون