چیچہ وطنی، ٹریفک حادثہ میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق، بچہ زخمی

چیچہ وطنی، ٹریفک حادثہ میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق، بچہ زخمی

چیچہ وطنی(نامہ نگار،نمائندہ خصوصی)تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو بری طرح ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ4 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ نواحی گاؤں 22/14-L کے رہائشی صابر اپنے گھر کے افراد کے ہمراہ چاندنی چوک جا رہا تھا کہ تھانہ صدر کے قریب چشتی چوک میں کمالیہ کی جانب سے آنے والی تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں صابر، روبینہ اور شہزاد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ چار سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو1122 اور پولیس نے مرنے والوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی پہنچایا۔جبکہ ڈرائیور بس چھوڑ کر جائے حادثہ سے فرار ہو گیا۔

ٹریفک حادثہ

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...