صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے ...

  



لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقد ی،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقہ میں رضوان کے گھر سے 6لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،چوہنگ کے علاقہ میں ذوالفقار کے اہلخانہ سے 5لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،ڈیفنس کے علاقہ میں توقیر کے گھر سے 5لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،جوہرٹاؤن کے علاقہ میں سفیان کے گھر سے 4لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،ٹاون شپ کے علاقہ میں کاشف کے اہلخانہ سے 3لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،مسلم ٹاون کے علاقہ میں جاوید کے گھر سے ساڑھے 3لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،گلبرگ کے علاقہ میں خالد کے اہلخانہ سے 2لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،شادباغ کے علاقہ میں نوید کے گھر سے ایک لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،نصیر آباد کے علاقہ میں یوسف سے 65ہزار اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ڈیفنس اور نواب ٹاون سے گاڑی جبکہ نولکھا،ساندہ،گلشن اقبال اور وحدت کالونی سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزید : علاقائی


loading...