ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ سہیل چوہدری کا محکمہ داخلہ میں قائم کنٹرول روم کا دورہ

ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ سہیل چوہدری کا محکمہ داخلہ میں قائم ...

  



: لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے سپیشل سیکرٹری داخلہ پنجاب احسان بھٹہ کے ہمراہ محکمہ داخلہ میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ ملک شہباز وحید اور ڈپٹی ڈائریکٹر پرونشنل انٹیلی جنس سینٹرمس بشرا بھی موجود تھیں۔ سیکرٹری داخلہ احسان بھٹہ کاکہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر پنجاب میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔پورے پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے سی ٹی ڈی کے اہلکار فرائض کو بھر پور طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں۔

تمام سکیورٹی نافذ کرنے والے ادارے جدید ٹیکنولوجی کے ذریعے پورے صوبے کو مانیٹر کر رہے ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...