کلمہ چوک، نوجوان تیزرفتاری کے باعث موٹرسائیکل سے گرکر جاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر) گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں 18 سالہ موٹر سائیکل سوار ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں مزنگ کا رہائشی 18 سالہ حارث کلمہ چوک کے قریب موٹر سائیکل پر سوار گزر رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہوکر سڑک عبور کرتے ہوئے سکیورٹی گارڈ سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں سکیورٹی گارڈ اور حارث شدید زخمی ہوگئے، دونوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں حارث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد تو تدفین کے لئے ورثا کے حوالے کردیا۔گھر میں نعش پہنچتے ہی کہرام مچ گیا۔