ترکی، بم دھماکے میں ایک فوجی ہلاک

ترکی، بم دھماکے میں ایک فوجی ہلاک

  



انقرہ(آئی این پی) ترکی میں دیسی ساختہ بم دھماکے میں ایک ترک فوجی ہلاک ہوگیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے ضلع حقاری کی تحصیل چوقرجہ کی شاہراہ پر نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کی زد میں آکر ترک فوج کا ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا جسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔ترکی کے محکمہ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں فوجی اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار اور لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا گیا کہ دھماکا کردوں کی علیحدگی پسند دہشت گرد جماعت پی کے کے کی جانب سے کیا گیا ہے

مزید : علاقائی


loading...