ارب پتی ٹام سٹیئرامریکی صدارتی انتخاب میں کود پڑے

ارب پتی ٹام سٹیئرامریکی صدارتی انتخاب میں کود پڑے

  



واشنگٹن (آئی این پی/شِنہوا)امریکہ کے ارب پتی ٹام سٹیئر آئندہ امریکی صدارتی انتخاب میں حصہ لینے والے 11ویں ڈیموکریٹک امیدوار بن کرسامنے آئے ہیں،وہ مباحثے کے آگلے راؤنڈ میں حصہ لیں گے، انہوں نے اپنی مہم کے دوران اعلان کیا ہے،کہ وہ مباحثے کے اکتوبر میں ہونیو الے راؤنڈ کیلئے تمام شرائط پوری کرتے ہیں،سی بی ایس کے گزشتہ روز جاری کیے جانیو الے پول سے پتہ چلتاہے کہ انھیں ڈیموکریٹس ووٹرز کی دو فیصد حمایت حاصل ہے،وہ اس لحاظ سے ڈیموکریٹ امیدواروں میں نمایاں ہیں۔مباحثے میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے امیدوار کو 4پولز کے دوران پارٹی کے کم ازکم دو فیصد ارکان اور ایک لاکھ تیس ہزار انفرادی عطیہ دینے والوں کی حمایت ضروری ہے۔جو کہ ٹام سٹیئر نے اگست میں حاصل کرلی تھی۔

مزید : علاقائی


loading...