سی ٹی او کی ٹریفک اسسٹنٹ ساجد کی نماز جنازہ میں شرکت
لاہور(کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک نے ٹریفک اسسٹنٹ ساجد کی نماز جنازہ میں شرکت کی، اس موقعہ پر ڈی ایس پی عارف بٹ، انسپکٹرز مبشر، عامر چشتی سمیت اور سینکڑوں ٹریفک وارڈنز اور کانسٹیبلز نے بھی شرکت کی، مرحوم کی نمازے جنازہ اس کے آبائی گاؤں مصطفیٰ آباد میں ادا کی گئی، اس موقعہ پر سی ٹی او نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا،ان کا کہنا تھا کہ مرحوم ایماندار اور جان فشانی سے فرائض سرانجام دینے والا اہلکار تھا، مرحوم کے خلاء کوپرنہیں کیاجاسکتا، مرحوم کی خدمات ٹریفک پولیس اور شہریوں کے قابل دید رہیں، انہوں نے مرحوم کے لواحقین کو مکمل تعاؤن کی بھی یقین دہانی کروائی۔
، یاد رہے ٹریفک اسٹنٹ ساجد دو روز قبل میو ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔